23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:35
تیسرا ون ڈے :پاکستان اے نے کنیا کو 214رنز سے ہرادیا
جیو نیوز - لاہور........پاکستان اے نے کنیا کو تیسرے ون ڈے میں 214رنز سے ہراکر 5میچوں کی سریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں پانچ وکٹ پر 265 رنز بنائے۔بابر اعظم 97 رنز بناکر نمایاں رہے۔فواد عالم 84 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں کینیا کی ٹیم صرف 51رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ضیاء الحق نے 5اور شاہ زیب احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان اے نے میچ 214رنز سے جیت کر 5میچز کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کرلی۔