24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 1:28
چوتھا ون ڈے:نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف
جیو نیوز - ابوظبی.......ابوظبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 300رنز کا ہدف دیا ہے۔نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں پر 299رنز بنائے۔کین ولیم سن نے سنچری اسکور کی جبکہ مارٹن گپٹل نے نمایاں 58رنز اسکور کیے۔ پاکستان کے محمد عرفان نے دو وکٹیں لیں۔