تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:57

ورلڈ کپ کبڈی : پاک بھارت فائنل کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل

جیو نیوز - لاہور......پاکستان کبڈی ٹیم کی شکایت پرورلڈ کپ کبڈی میں ہونے والے پاک بھارت فائنل کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان گزشتہ شب کھیلا گیا ،جس میں پاکستان ٹیم کا پلہ بھاری رہا لیکن آخری لمحات میں میچ آفیشلز کے متنازعہ اور جانبدارانہ فیصلوں کی وجہ سے کھیل کا پانسہ ہی پلٹ گیا اور میزبان ٹیم فاتح بن گئی، جس کے بعد کپتان شفیق چشتی نے میڈیا کے سامنے الزامات کے انبار لگا دیئے۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ٹیم کی شکایات پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے فائنل کا جائزہ لینے کے لئے ریویو کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پاکستان کبڈی ٹیم نے شیڈول کے مطابق آج وطن واپس آنا تھا لیکن آمد ایک دن کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے،اب ٹیم پیر کو وطن واپس آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.