24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:57
لیاری پیس اینڈ اسپورٹس فیسٹول :سائیکل ریس میانداد نے جیت لی
جیو نیوز - کراچی ......لیاری پیس اینڈ اسپورٹس فیسٹول میں ہونے والی پچاس کلومیٹر سائیکل ریس میانداد نے جیت لی۔ریس جیوسوپر نے براہ راست نشر کی۔ کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ سے شروع ہونے والی ریس کے شرکاء میں خوب جوش و خروش دکھائی دیا۔85 سائیکلسٹ نے جیت کے عزم کے ساتھ ریس کا آغاز کیا۔دوران ریس معمولی حادثہ بھی ہوا،لیکن ریس کے شرکا کا جوش کم نہ پڑا۔ 50کلومیٹر کی ریس کا اختتام بھی آئی آئی چندریگر روڈ پر ہوا ،جس میں میانداد نے کامیابی حاصل کی ۔دوسری پوزیشن محمد عامر اور تیسری محمد رضوان کے نام رہی ۔