30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:9
پاکستان میں بھی رگبی لیگ کا آغاز کر دیا گیا
جیو نیوز - لاہور.......دنیا بھر کی طرح اب پاکستان میں بھی رگبی لیگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ کھلاڑیوں کا مطالبہ ہے کہ جتنے میچز ملیں گے ان کے کھیل میں مزید بہتری آئے گی ۔ پاکستان رگبی یونین نے پہلی مرتبہ پریمئیر رگبی لیگ کا اہتما م کیا جس میں پاکستان بھر سے تیرہ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ لیگ کرانے کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد اس سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اب منتظمین چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان لیگ کرانے کے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔