تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:3

آل راونڈر محمد حفیظ کی بھارت روانگی مزید تاخیر کا شکار

جیو نیوز - لاہور......آل راونڈر محمد حفیظ کی بھارت روانگی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ۔ لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز بارہ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے ۔ بائیو مکینک ٹیسٹ کی وجہ سے محمد حفیظ نے گزشتہ شب ڈیڑھ بجے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی چنئی روانہ ہونا تھا ۔لیکن دھند کی وجہ سے لاہور ائیرپورٹ بند کر دیا گیا اور غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز لاہور لینڈ نہ کر سکی ۔ ائیرپورٹ کھلنے کے بعد اب محمد حفیظ بارہ گھنٹے کی تاخیر سے بھارت کے لیئے روانہ ہوں گے ۔ ڈاکٹر سہیل سلیم محمد حفیظ کے ہمراہ ہوں گے ۔ محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کاغیر رسمی بائیو مکینک ٹیسٹ کل چنئی میں ہونے کا امکان ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.