30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:20
کراچی:پین ٹینگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا
جیو نیوز - کراچی........پین ٹینگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا میلہ کل سے کراچی میں سجے گا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے پانچ بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔سیکورٹی خدشات اور خراب موسم کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان میں ہونے والا پین ٹینگولر کپ کراچی منتقل کردیا، ایونٹ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا جبکہ ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی۔ پنجاب بادشاہ، بلوچستان وارئیرز، سندھ نائٹس، فیڈرل یونائیٹڈ اور خیبر پختونخوا فائٹرز کی ٹیمیں 10 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ایک طرف ٹورنامنٹ سے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی تو دوسری جانب جونئیر ز اور ان فٹ کھلاڑیوں کو بھی جانچنے کا موقع ملے گا، قومی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ایونٹ میں فٹنس مسائل یا آرام کے غرض سے شرکت نہیں کررہے۔