تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:18

پشاور میں بچوں کی شہادت پر پوری ٹیم رو پڑی تھی،یونس خان

جیو نیوز - پشاور ..........ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے سانحہ آرمی پبلک سکول کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ واقعے پر پوری پاکستانی ٹیم رو پڑی۔ٹیسٹ کرکٹر یونس خان اظہار یکجہتی کے لئے آرمی پبلک سکول پشاورپہنچے جہاں انہوں نے واقعے کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں یونس خان نے معصوم بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈکے کھلاڑیوں نے اپنی کٹس اور پیسے بچوں کے لئے بھیجے ہیں۔اس موقع پر فرسٹ کلاس کرکٹر حارث خان نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجر کی جانب سے تعزیت کا پیغام پڑھ کرسنایا جس میں واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ نیوزی لینڈ ٹیم غم کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.