تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:23

نیاسال پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے مصروفیت کا سال ہوگا

جیو نیوز - لاہور.......دو ہزار پندرہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے مصروف سال ثابت ہوگا ۔ اگر بھارت کے ساتھ سیریز پروگرام کے مطابق ہوئی تو سال میں پاکستان ٹیم کم از کم چھبیس ون ڈے ، نو ٹیسٹ اور پانچ ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی ۔ گزشتہ برس بگ تھری کی تشکیل کے موقع پر بورڈز کے درمیان طے ہونے والے فیوچر ٹوور پروگرام کے مطابق، پاکستان کرکٹ ٹیم سال میں تین اووے اور دو ہوم سیریز کے علاوہ کرکٹ ورلڈ کپ بھی کھیلے گی ۔ سال کا آغاز پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف دو ون ڈے میچز پر مشتمل اووے سیریز سے کرے گی جس کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کم از کم چھ ون ڈے کھیلے گی۔ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اپریل کے وسط میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ اس سیریز میں دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی شامل ہے ۔ جون میں ٹیم پانچ ون ڈے ، دو ٹیسٹ اور دو ٹی ٹوینٹی کھیلنے سری لنکا جائے گی ، جس کے بعد اکتوبر میں ٹیم انگلینڈ کیخلاف متحدہ عرب امارات میں تین ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرے گی ۔ سال کے آخر میں پاک بھارت سیریز ہونی ہے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا ، یہ سیریز کہاں ہوگی یہ تو نہیں معلوم لیکن دونوں بورڈز کے درمیان اس سیریز میں دو ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اوردو ٹی ٹوینٹی کھیلنے پر اتفاق ہو اہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.