7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:43
ورلڈ کپ 2015کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان
جیو نیوز - کراچی......پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2015کیلئے قومی ٹیم کے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،ٹیم کا15رکنی اسکواڈ کا باقاعدہ اعلان چیف سلیکٹر معین خان نے کیا،ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میںمصباح الحق کپتان ہوں گے جبکہ سرفراز احمد،محمدعرفان،محمد حفیظ ،احمد شہزاد،یونس خان ،حارث سہیل ،عمراکمل،شاہد آفریدی،صہیب مقصود،یاسر شاہ ،جنید خان،وہاب ریاض،احسان عادل اورسہیل خان شامل ہیں۔معین خان کا ٹیم کے اعلان کے موقع پر کہنا تھا کہ تمام لڑکے فٹ ہیں،دیگرٹیموں کے ساتھ مقابلے کیلئے تیارہیں،سہیل خان کی بحیثیت آل راؤنڈر شمولیت کا فیصلہ کیا ،ہمیں جیتنے کے لیے اچھا کھیلنا ہوگا، امید ہے ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔