تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:6

ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف موہالی جیسی کارکردگی دہرائیں گے:وہاب ریاض

جیو نیوز - کراچی........پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کہتے ہیں کہ اگر ورلڈ کپ میں موقع ملا تو بھارت کے خلاف موہالی جیسی کارکردگی دہرائیں گے مگر اس بار میچ کا نتیجہ مختلف ہوگا۔ وہاب ریاض کا مزید کہنا ہے کہ اگر بھارتی بیٹس مین چھکےمارناجانتےہیں توہم چھکے چھڑانا بھی جانتے ہیں، بھارت کےخلاف پہلامیچ اہم ہے،جوخواب ٹوٹاتھااس کی تعبیرحاصل کرناچاہتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ وسیم اکرم جیسی کارکردگی پیش کروں، ورلڈکپ کے میچوں میں صرف رفتار پر ہی انحصار نہیں کریں گے، یارکر اور باؤنسر بھی ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.