14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:24
آفیشل ٹیسٹ میں بھی کامیابی کی امید ہے،ورلڈ کپ نہیں کھیلوں گا:سعید اجمل
جیو نیوز - ایجبسٹن........آئی سی سی کی جانب سے غیرقانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطلی کا شکار آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ان کی محنت رنگ لائی ہے،ان کا غیر سرکاری ٹیسٹ تو کلیئر ہوگیا وہ پر امید ہیں کہ 24جنوری کو چنئی میں ہونے ولےآفیشل ٹیسٹ میں بھی کامیاب ہوں گے۔جیو نیوز سے گفتگو میں سعید اجمل نے انکشاف کیا کہ وہ آئی سی سی کے ٹیسٹ میں کلیئر ہونے کے باوجود ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے، کیونکہ وہ میگا ایونٹ کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں۔ سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ مشکل مرحلے میں ان کے ساتھ ہے۔