تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:3

برازیل کے رونالڈوکی میدان میں واپسی کیلئے تیاری شروع

جیو نیوز - فلوریڈا.......برازیل کے سابق اسٹار فٹ بالر نئے عز م کے ساتھ ایک بار پھر میدان میں واپسی کے لیے پُرامید نظر آتے ہیں ۔فٹ بال کے سپر اسٹار رونالڈو کھیل کے میدان میں واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ 38 سالہ فارورڈ نے پریکٹس شروع کر دی ہے۔فلوریڈا میں ایک پریس بریفنگ کے دوران شہرہ آفاق فٹ بالر رونالڈو کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ دوبارہ فٹ ہوجائیں تاکہ کلب کی جانب سے کھیل سکیں۔رونالڈو کا کہنا تھا کہ فٹ بال کھیلنے کے لیے بہترین فارم اور فٹنس درکار ہوتی ہے اور میں چیلنج کے طور پر ایسا کرنے کی کوشش کروں گا اور ہوسکتا ہے کہ میں دوبارہ کھیل کا آغاز فلوریڈا سی کروں۔ اس سے نہ صرف کلب کو فائدہ ہوگا بلکہ شمالی امریکا میں فٹ بال کو مزید فروغ ملے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.