15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:37
جنوبی افریقا نے تیسرے ٹی 20میں ویسٹ انڈیز کو 69 رنز سے ہرادیا
جیو نیوز - ڈربن......جنوبی افریقا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 69 رنز سے ہرادیا،سیریز ویسٹ انڈیز نے دو ایک سے جیت لی۔ ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 195 رنز بنائے۔اوپنر مورنے وین ویک نے شاندار سنچری اسکور کی ۔وہ 114 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔کرس گیل کی غیر موجود گی میں لینڈل سیمنز نے اوپننگ کی۔وہ 49 رنز بناکر نمایاں رہے ،ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 126 رنز ہی بناسکی۔ڈیوڈ ویزا نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،تین میچز کی سریز ویسٹ اندیز نے دو ایک سے جیت لی ۔