16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:49
دوسرا ٹی20:پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو 55رنز سے ہرا دیا
جیو نیوز - شارجہ.........پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 55رنز سے ہرا دیا۔کپتان ثنا میر نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور شاندار ہیٹ ٹرک بھی بنائی۔شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا، 54رنز پر چار کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان ثنا میر نے 48رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور چھ وکٹ پر 124رنز تک پہنچادیا،جویریہ خان نے 25رنز بنائے۔جواب میں سری لنکن ٹیم ثناء میر کی بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم صرف 69رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ثنا نے دلکش ہیٹ ٹرک سمیت چار وکٹیں حاصل کیں۔ بسمہ معروف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 55رنز کی کامیابی کے ساتھ تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔