17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:53
پشاور: شہدا کو خراجِ عقیدت ،کرکٹ ٹیم کے6کھلاڑی پشاورپہنچ گئے
جیو نیوز - پشاور.......سانحہ آرمی پبلک اسکول کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق چھ کھلاڑیوں اور تین آفیشلز کے ہمراہ پشاور پہنچ گئے جہاں وہ اسکول کے متاثرین سے ملاقات کررہےہیں۔سانحہ پشاور کو ایک ماہ گزر گیالیکن دلوں میں غم اب تک زندہ ہے۔ ہنستے کھیلتے بچوں کی زندگی سے کھیلنے والوں کےلئے ہر طرف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم بھی پشاور سانحے کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔کپتان مصباح الحق کے ساتھ یاسر شاہ ،عمر اکمل ، محمد عرفان، احمد شہزاد، احسان عادل پشاور پہنچ چکے ہیں جبکہ مینجر نوید اکرم ،اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم اور سیکورٹی مینجر کرنل اعظم بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ کھلاڑی اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کریں گےاور شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائیں گے۔