تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:36

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی آرمی پبلک اسکول کے بچوں سے ملاقات

جیو نیوز - پشاور........ سانحہ پشاور کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور آل رائونڈر شاہد آفریدی سمیت چھ کھلاڑیوں اور تین آفیشلز نے آرمی پبلک اسکور کا دورہ کیا۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا تھاکہ زخمی بچوں کا حوصلہ دیکھ کر ان کے حوصلے بھی بلند ہوگئے۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کا نو رکنی وفد کپتان مصباح الحق کی قیادت میں پشاور پہنچا۔ان کے ہمراہ آل رائونڈر شاہد آفریدی، یاسر شاہ، عمر اکمل، محمد عرفان، احمد شہزاد، احسان عادل، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ، اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم اور سیکورٹی مینجر کرنل اعظم بھی ساتھ تھے۔کھلاڑیوں نے آرمی پبلک اسکول کے بچوں اور ان کےوالدین سے ملاقات کی،جس کےبعد ٹیم ممبرز نے سول ملٹری ہسپتال کا دورہ کیا۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بہادر بچوں کو دیکھ کر ہمارے حوصلے بڑھ گئے،انہوں نے اپنی زندگی میں ایسے بہادر لوگوں کی مثال نہیں دیکھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.