17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:37
ویمنز ٹی 20، سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی
جیو نیوز - شارجہ.........سری لنکن ویمنز نے پاکستان ویمنز ٹیم کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔ پاکستان ویمن ٹیم نے 9 وکٹ پر 110 رنز بنائے جن میں بسمہ نے 46 رنز اسکور کئے۔ سری لنکا کی ٹیم نے ہدف 18 ویں اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی جیانگانی نے 44 رنز بنائے۔ جبکہ پاکستان کی ندا ڈار نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔