تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 3:37

ورلڈکپ2015:شاہینوں کا سفر آج سےشروع ہو گا

جیو نیوز - لاہور.....پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ کے ہدف کو پورا کرنے کا سفر آج سے شروع ہوگا ۔آئی سی سی ورلڈ 2015ء کیلئے گرین شرٹس آج نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگی۔ ہیڈ کوچ وقار یونس برسبین میں ٹیم کو جوائن کریں گے ۔پاکستان کے15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ نےقذافی سٹیڈیم لاہور میں لگائے جانے والے مختصر دورانئے کی تربیتی کیمپ میں کھیل کے ہر شعبے پر بھرپور توجہ دی ۔ سیمنگ وکٹوں پر بیٹنگ پریکٹس ، وکٹوں کے درمیان دوڑ نے، فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کیں ۔کیمپ کے بعد کھلاڑیوں نے آرام کیا اور گھر والوں کے ساتھ وقت گزارا ۔ اب کھلاڑی آج دوپہر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اکٹھے ہونگے ۔ غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے رات 9 بجے براستہ دبئی اور برسبین آکلینڈ پہنچیں گے ۔ ہیڈ کوچ وقار یونس اپنے اہل خانہ کو سڈنی چھوڑنے کے لیئے پہلے ہی آسٹریلیا جاچکے ہیں ۔ وہ برسبین میں ٹیم کو جوائن کرینگے ۔ تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ کے اراکین ایک ساتھ لاہور سے روانہ ہونگے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.