22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:7
نجم سیٹھی کی پاکستان سُوپر لیگ کے حقوق کی نیلامی کمیٹی کا چیئر مین بننے سے معذرت
جیو نیوز - لاہور........نجم سیٹھی نے پاکستان سُوپر لیگ کے حقوق کی نیلامی کمیٹی کا چیئر مین بننے سے معذرت کرلی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نےاُن پر اعتماد اور بھروسہ کرنے پر بورڈ آف گورنر زکا شکریہ ادا کیا ۔اُنہوں نے پی ایس ایل کے پروجیکٹ وآئیڈیا کی بحالی کیلئے سخت محنت کی لیکن وہ مالی معاملات وٹھیکوں میں شامل ہونے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ نجم سیٹھی اِس وقت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن اور بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اعزازی چیئر مین ہیں جو خالصتاًمشاورتی اور غیر فیصلہ کن ادارہ ہے۔ نجم سیٹھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر کا عہدہ جولائی2015میں سنبھالیں گے یہ بھی اعزازی منصب ہے۔