تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 21:53

مشن کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

جیو نیوز - آکلینڈ .....ورلڈ کپ مشن پر جانے والی ٹیم پاکستان آکلینڈ پہنچ گئی ہے۔جہاں میگاایونٹ سے پہلے وہ نیوزی لینڈ کیخلاف 2 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم تقریبا 32 گھنٹہ کا سفر طے کر نےکے بعد آکلینڈ پہنچی ۔ پاکستانی کرکٹرز نے نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد آرام کو ترجیح دی جبکہ آج جمعہ سے قومی ٹیم باضابطہ ٹریننگ سیشن کریگی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی اور برسبین سے آکلینڈ پہنچی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 31 جنوری اور3 فروری کو کھیلے جائینگے جبکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا ٹاکرا 15فروری کو بھارت سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.