تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:30

پانچواں ون ڈے:نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 108رنز سے ہرادیا

جیو نیوز - ڈونیڈن ...... پانچویں ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 108رنز سے شکست دے دی۔ڈونیڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 361 رنز کا ہدف دیا، جواب میں سری لنکن ٹیم43اعشاریہ 4 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔کیوی ٹیم نے سیریز میں میں 1-3 کی برتری حاصل کرلی۔ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ نے خطرے کی گھنٹی بجادی، سری لنکا کے خلاف میچ میں کیوی ٹیم کے لوک رونچی اور گرانٹ ایلٹ نے چھٹی وکٹ کی شراکت کا نیا رکارڈ قائم کردیا،جبکہ رونچی نے ساتویں نمبر پر 170رنز بناکر ایک اور ریکارڈ بناڈالا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ آدھی ٹیم صرف 93کے اسکور پر پویلین لوٹ چکی تھی ۔پھر وکٹ کیپر لوک رونچی اور گرانٹ الوٹ میدان میں آئے اور دیکھتے دیکھتے میچ کا نقشہ بدل دیا اور ٹیم کے اسکور کو 360تک لے گئے، دونوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 267بناکرورلڈ رکارڈ قائم کردیا،وکٹ کیپر بیٹسمین لوک رونچی نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے170رنز ناٹ آئوٹ بنائے ساتویں نمبر پر کسی بھی بیٹسمین کا یہ سب سے بڑا اسکور ہے، گرانٹ ایلٹ 104رنز کی اننگز کھیلی، 360رنز کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 252کے اسکور پر آئوٹ ہوگئی، تلکارتنے دلشان نے 116رنز بنائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.