24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:48
ورلڈکپ کرکٹ، پاکستان میں کھیل کا بخار چڑھنے لگا
جیو نیوز - لاہور.....کرکٹ کے میگا ایونٹ جیسے جیسے قریب آتا جارہا ہے،پاکستان میں کھیل کا بخار آہستہ آہستہ لوگوں پر گرفت مضبوط کررہا ہے۔لاہور کے نوجوانوں کو پاکستانی ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید ہے ۔ملتان کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ورلڈ کپ پاکستان کا ہے۔شائقین کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل پاکستان کی گرین شرٹس خریدنے کیلئے دکانوں کا رخ کررہے ہیں جبکہ شرٹس کی تیاری بھی زور و شور سے جاری ہے۔پشاور کے نوجوان پرامید ہیں کہ قومی ٹیم 23بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سرزمین پر تاریخ دوہرائیں گے،پشاور کے لوگوں کو لالہ شاہد آفریدی سے بہت سی امیدیں ہیں۔