24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:2
ولیم سسٹر ز آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں
جیو نیوز - میلبرن......ٹاپ سیڈ سیرینا ولیمز اور ان کی بڑی بہن وینس ولیم آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں ، پانچ سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب دونوں بہنوں نے چوتھے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا ہے،میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم میں ورلڈ نمبر ون سیرینا ولیمز کا مقابلہ یوکرین کی الینا سیٹولینا سے تھا،سیرینا نے مخالف کھلاڑی کو ٹف ٹائم دیا اور چار چھ ،چھ دو اور چھ صفر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،ایک اور میچ میں سیرینا ولیمز کی بڑی بہن وینس ولیم چھائی رہیں،جنہوں نے اٹلی کی کمیلا جورجی کے خلاف میچ چار چھ ، سات چھ اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی،پانچ سال میں یہ پہلا موقع ہے جب دونوں بہنوں نے ایک ساتھ چوتھے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا،مینز ایونٹ می سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس ووارینکا نے فن لینڈ کے جارکو نیمینن کو چھ چار ، چھ دو اور چھ چار سے ہراکر اگلے مرحلے کےلئے کوالیفائی کرلیا۔