29 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:54
آئی سی سی نے محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی
جیو نیوز - دبئی.....انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔اس بات کا فیصلہ دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں کیا گیاجس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بھی شرکت کی۔محمد عامر پر عائد 5سالہ پابندی 2ستمبر 2015کو ختم ہورہی ہے۔محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر2010ء میں پابندی عائد کی گئی تھی۔