تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:49

ویلنگٹن:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

جیو نیوز - ویلنگٹن......ورلڈ کپ مشن سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کی اصل آزمائش شروع ہونے کو ہے، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف 2 میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کے مدمقابل ہوگی، کھلاڑیوں کو آزمانے اور کمبی نیشن بنانے کے لیے اب صرف یہی 2مقابلے باقی رہ گئے ہیں۔پہلا معرکہ آج ویلنگٹن میں صبح 6بجے ہوگا۔کیوی ٹیم کے بیٹسمین اور بولر زبردست فارم میں ہیں جبکہ گرین شرٹس حریف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیارہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجا کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچوں میں گرین شرٹس کو مثبت کرکٹ کھیلنا ہوگی، ورلڈ کپ سے قبل کمبی نیشن آزمانے کا یہ سنہری موقع ہے، اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.