تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:56

ویلنگٹن:پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے211رنز کاہدف

جیو نیوز - ویلنگٹن........نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے211رنز کاہدف دیا ہے۔ شاہد آفریدی اور مصباح الحق کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 210رنز بنائے۔اس سے قبل ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ملز نے پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر محمد حفیظ کو کلین بولڈ کر دیا۔ حفیظ کوئی رن نہ بنا سکے۔دوسرے اوپنر احمد شہزاد نے اننگز کے آغاز میں کچھ اچھی شاٹس کھیلیں لیکن 15 کے انفرادی سکور پر ایک باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ آفریدی نے اپنے 50 رنز صرف 22 گیندوں میں بنائے جس میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ وہ 67 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ مصباح 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی رنز بنانے کی رفتار سست رہی ہے۔حفیظ کی جگہ آنے والے یونس خان پہلے تو ساتویں اوور میں ملز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے لیکن وہ گیند نو بال قرار دے دی گئی۔تاہم یونس کا کریز پر قیام مختصر ہی رہا اور وہ صرف نو رنز بنانے کے بعد ملز کی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اس وقت 32 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ابتدا میں وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان کی رنز بنانے کی رفتار سست رہی ہے اور اس نے 100 رنز 29 اوورز میں مکمل کیے۔نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کا یہ پہلا میچ ہے۔ یہ سیریز ورلڈ کپ 2015 کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کی آخری سیریز ہے۔نیوزی لینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف 22 ایک روزہ میچ چیتے ہیں اور 15 ہارے ہیں۔ تاہم 2011 میں نیوزی لینڈ میں پاکستان نے ون ڈے سیریز 2-3 سے جیتی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.