تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 فروری 2015
وقت اشاعت: 4:48

کین ولیمسن کی پاکستان کے خلاف شاندار سنچری

جیو نیوز - نیپئر......نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پاکستانی بولرز کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں ،متحدہ عرب مارات میں تو وہ ٹاپ اسکورر تھے ہی ،آج دوسرے ون ڈے میں بھی آئے اور چھا گئے۔کین ولیمسن نے شاندار سنچری بنا ڈالی۔شاید ولیمسن کی پسندیدہ بولنگ لائن پاکستانی ہی ہے،جس کے خلاف وہ دل کھول کر رنز کرتے ہیں ،ڈیڑھ ماہ پہلے یو اے ای میں ولیمسن نے پانچ میچز میں سب سے زیادہ346رنز کیے، ان کی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ ٹوٹا نہیں ،حالیہ سیریز میں پہلا ون ڈے وہ کھیلے نہیں ،دوسرے میں آئے اور چھا گئے،ہر بولرکی خوب دھنائی کی ، صرف 80 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.