تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 فروری 2015
وقت اشاعت: 19:45

کرکٹ ورلڈ کپ کے رنگوں سے سجی کار

جیو نیوز - کراچی .....ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شکست نے قوم کو مایوس ضرور کیا ہے مگر کرکٹ لورز کے جوش میں کمی نہیں آئی۔کراچی میں انکل پاکستانی کے نام سے مشہور خورشید عالم نے اپنی کار کو ورلڈ کپ کے رنگوں سے سجا دیا ہے۔انکل پاکستانی خورشید عالم اپنی گاڑی کو سجائے شہر بھر میں ورلڈکپ کی آمد کا پتہ دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔خورشید عالم جب اپنی کار کو لیکر مقامی اسکول پہنچے تو وہاں موجود طالبات ورلڈ کپ کی رنگین گاڑی کو دیکھ کر خوشی سے بے قابو ہوگئیں۔طالبات نے گاڑی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ہرجانب یہ ہی آواز گونج رہی تھی کہ ورلڈ کپ ہمارا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.