6 فروری 2015
وقت اشاعت: 12:10
سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ ورلڈکپ کےبعد دیکھیں گے ،نجم سیٹھی
جیو نیوز - کراچی ......پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور پی سی بی کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملہ پر کوئی ڈیڈلاک نہیں، ورلڈ کپ کے بعد معاملہ حل ہوجائے گا ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ماضی میں بھی سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملہ پر سینئرز سے مشاورت کی گئی تھی اور اس معاملہ پر بھی ورلڈ کپ کے بعد پلیئرز سے اس ایشو پر بات کی جائے گی ، یہ تاثر درست نہیں کہ معاملہ پر کوئی ڈیڈلاک ہے ، ٹیم کی پرفارمنس کا بھی کنٹریکٹ کے معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ۔نجم سیٹھی نے امید ظاہر کی کہ بنگلہ دیش سے معاملہ بھی جلد حل ہوجائے گا، اس کو بلاوجہ طول دیا جارہا ہے ۔ پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش سے قبل پی سی بی کو بنگلہ دیش کی میزبانی کرنا ہے اگر بنگلہ دیشی ٹیم پاکسان یا یو اے ای آکر سیریز نہیں کھیل سکتی تو پھر بنگلہ دیش میں ہونیوالی سیریز کو پاکستان کی ہوم سیریز تصور کیا جائے اور ریونیو کو برابر تقسیم کرلیا جائے ۔نجم سٹھی نے کراچی میں سابق کرکٹرز سے بھی ملاقات کی جس میں قومی کرکٹ اسٹریکچر میں بہتری کیلئے مشاورت کی گئی ۔