7 فروری 2015
وقت اشاعت: 13:47
ورلڈ کپ میںپہلا ہدف بھارت کو ہراناہے،وقار یونس
جیو نیوز - سڈنی......پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں سب سے بڑا ہدف بھارت کو ہراناہے،گزشتہ ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کی وجہ سے باہر ہوئے تھے اس بار بھارت کو ہرا کر ورلڈ کپ کے ٹائٹل کی جانب سفرکاآغازکریں گے۔ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کا سب سے بڑا ہدف بھارت کو شکست دینا ہے۔پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ انہوں نے زندگی میں بہت کامیابیاں دیکھیں لیکن زندگی بھر افسوس رہے گا کہ وہ 92ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکے۔