تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 فروری 2015
وقت اشاعت: 6:10

ورلڈ کپ کی تیاری جس طرح ہونی چاہیے تھی ویسی نہیں،شاہد آفریدی

جیو نیوز - سڈنی..........اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی جس طرح تیاری ہونی چاہیے تھی ویسی نہیں ہے۔ فاسٹ بولر توقعات پر پورا نہیں اتررہے تو یاسر شاہ کو کھلانے میں حرج نہیں۔ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھاہے،ٹیم کی کارکردگی میں مدد گارہوگا ۔ ورلڈ کپ کے دوران 8 ہزاررنزاور 400 وکٹ کا سنگ میل عبورکرنا چاہتاہوں ۔ صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ انضمام الحق سے موازنہ میرے لیے فخرکی بات ہے۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود ورلڈ کپ میں اچھا کھیلیں گے ۔احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ شکست سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔پاک بھارت میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے ۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ نئی گیند سے بولنگ کی تیاری کررہا ہوں ۔ٹنس مسائل کی وجہ سے بولرز توقعات پر پورا نہیں اترے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.