10 فروری 2015
وقت اشاعت: 9:24
فاسٹ بولر محمد عامر کی کلب کرکٹ میں واپسی
جیو نیوز - لاہور .......اسپاٹ فکسنگ کے باعث پابندی کا شکار فاسٹ بولر محمد عامر لاہور کی ویسٹ زون کلب کرکٹ لیگ میں ایکشن میں آ گئے ۔انہوں نے شاہ فیصل کلب کی نمائندگی کی اپنے پہلے میچ میں محمد عامر نےون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے 14 گیندوں پر دس رنز بنائے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں عامر نے کہا کہ وہ لیگ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دباؤ والا ہوتا ہے،لیکن اس بار میگا ایونٹ میں پاک بھارت مقابلوں کی روایت ٹوٹنی چاہیے۔