14 فروری 2015
وقت اشاعت: 18:24
ٹیم جیتتی رہے، پورا مہینہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی :عابد شیر علی
جیو نیوز - اسلام آباد.......وزیر مملکت عابد شیر علی تو کہتے ہیں پاکستان ورلڈ کپ جیتنے کی تاریخ دہرائے گا، ٹیم جیتتی رہے، پورا مہینہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔دیگر ارکان پارلیمنٹ نے بھی بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم کو فیورٹ قرار دیا ہے،لیکن قوم سے یہ بھی کہا ہے کہ خدانخواستہ جیت نہ ملی تو دلبرداشتہ ہو کر اپنے ٹی وی نہ توڑیں۔