14 فروری 2015
وقت اشاعت: 19:12
کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ، ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا
جیو نیوز - ایڈیلیڈ............کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ، ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کی شان عرفان سے پورا بھارت پریشان ۔کوہلی بنے گا یاسر کا نشانہ،بوم بوم کے چھکوں کاگونجے گا ترانہ،کل ایڈیلیڈ میں شاہین بھارتی شیروں پر جھپٹنے کیلئے تیار، کل ہونے والے ٹاکرے کے لیے پاکستان کا فارمولا یونس خان، احمد شہزاد کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔انڈیا اور پاکستان،ایڈیلیڈ کا میدان،آرہا ہے ورلڈ کپ کا طوفان،فائنل سے پہلے فائنل کا اعلان،اس بار آر نہیں پار،شکست کا نہیں،فتح کا پہنو ہار،بوم بوم ایک بار پھر مچادو دھوم،کردو پورے پاکستان کو بوم بوم، احمد شہزاد،مصباح،یونس،دھونی الیون کو دھونا ہے،بالنگ کا نقشہ بگاڑنا ہے،اشوین،بھونیوشوریا ہو ایشانت،سب کو کردو پریشان۔ چاہے کوئی بھی آئے اچھل کے،چھڑادو سب کے چھکے۔ غلطی کا اب کوئی چانس نہیں،ماضی کو دہرانا نہیں، غصہ بولر کو نہیں،بولنگ کو دکھانا۔ وہاب،حارث اور عرفان، یہ ہے پاکستان کا طوفان۔ کوہلی، شرما ہو یارائنا، کسی کو نہیں چھوڑنا۔ دھون کا اڑادو دھواں۔ وقت ہے بدلہ چکانے کا۔ تاریخ کا صفحہ بدلنے کا،جیت کی چال چلنے کا،بھارت کو زیر نہیں،زیرو کرنے کا۔