تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 فروری 2015
وقت اشاعت: 19:44

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے جیت کاکیک تیار

جیو نیوز - اسلام آباد .........پاک بھارت ٹاکرا شروع ہونےمیں اب صرف چندگھنٹے باقی ہیں لیکن انتظار کے یہ لمحات کٹتے نہیں کٹ رہے۔ ایسے میں بیکری والوں نےقومی ٹیم کےساتھ شائقین کاحوصلہ بڑھانے کیلئےایک کیک تیارکیاہے۔ اس مزیدارکیک میں جیت کےرنگ بھی سجا دیے گئے ہیں۔ کرکٹ کی عالمی جنگ شروع ہوچکی۔ٹورنامنٹ کاکوئی میچ دلچسپی سےخالی نہیں لیکن اس جنگ کا سب سے بڑا معرکہ پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کےدرمیان ہوتا ہے۔انتظاردونوں ملکوں کے شائقین کوہی نہیں دنیابھرکو ہے۔میچ کاماحول کیسا ہوگا؟؟ ٹاس کون جیتے گا؟؟ سوالات ختم ہونے کو نہیں۔ بڑی بات تو یہ کہ کھیلنا کیسے ہے؟یہ بھی بتائے دیتے ہیں۔جم کر کھیلنا ہے،اوپنرز اوٹ نہ ہوں اور دھیرے کھیلیں۔پاک بھارت ٹاکرے کا انتظارہے جان لیوا ، کیا ہونے والا ہے ؟ذہن پر زیادہ زور مت ڈالیں۔یہ الجھن تو بیکرز نے سلجھا دی ہے۔ پچاس پاؤنڈ وزنی مزیدارکیک میں سارےسوالوں کےجوابات بھی موجود ہیں ۔ یہ رہامیدان ، پچ، کھلاڑی اورمقابلہ ، سب کچھ ۔ اب فیصلہ بھی سن لیں۔ صرف بھارت کومات نہیں ہوگی۔ورلڈ کپ پاکستان آئےگا۔ جیت کی لگن میں ہر سوسجا ہے ہرا رنگ،بیکری کا عملہ بھی کرکٹ ٹیم کے پیار میں رنگ چکا۔کرکٹ کا بخار عروج پر ہے تو جوش و جذبہ بھی، سبھی کے لبوں پر یہی دعا ہے کہ جیت پاکستان کی ہو گی اور وولڈ کپ ہو گا ہمارا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.