15 فروری 2015
وقت اشاعت: 13:11
بھارت کے خلاف شکست پر افسوس ہے،مصباح الحق
جیو نیوز - ایڈیلیڈ ......بھارت کے ہاتھوں شکست پرپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے کھیل کی تعریف کی ہے لیکن ساتھ ہی میچ ہارنے پر افسوس کا اظہاربھی کیا ہے۔میچ کے اختتام پرمصباح الحق کا کہنا تھا کہ جو ہوا،سو ہوا بھارت کے ہاتھوں شکست کو بھلا کر اب آگے دیکھنا ہوگا ،ورلڈ کے دیگر میچز بھی اہم ہیں ۔