17 فروری 2015
وقت اشاعت: 5:16
کرکٹ ورلڈکپ، نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو ہرادیا
جیو نیوز - ڈنیڈن.......کرکٹ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو تین وکٹس سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ ڈنیڈن میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو بیالیس رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ میٹ مچن چھپن اور ریچی بیرنگٹن پچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈینیل ویٹوری اور کوری اینڈرسن نے تین تین جب کہ ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساودی نے دو دو وکٹس لیں۔ نیوزی لینڈ نے ہدف پچیس ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کین ویلیم سن اڑتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔