20 فروری 2015
وقت اشاعت: 11:24
ورلڈکپ :قومی ٹیم کا دوسرا امتحان،ویسٹ انڈیز سے مقابلے کیلئے تیاری مکمل
جیو نیوز - کرائسٹ چرچ.........کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا دوسرا امتحان شروع ہونے میں چند گھنٹے ہی رہ گئے، ٹیم کی تیاری مکمل ہوگئ، ساتھ ہی شائقین نے بھی دعائیں شروع کردیں۔ پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز سے نمٹے گی مشن ورلڈ کپ میں۔ ٹیم پاکستان کل کرے گی کالی آندھی کا سامنا،یعنی اس کا ٹکراؤ ہے ویسٹ انڈیز کے ساتھ۔دونوں ٹیموں کو پہلے پہلے میچ میں کرنا پڑا ہے شکست کا سامنا۔ دلچسپ بات ہے کہ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو دس دس وکٹ سے بھی ہرا چکی ہیں اور ایک ایک وکٹ سےبھی۔