تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 فروری 2015
وقت اشاعت: 10:46

آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

جیو نیوز - برسبین......ورلڈ کپ کرکٹ میں میزبان آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان یہ میچ برسبین میں کھیلا جانا تھا لیکن وہاں تین چار روز کی مسلسل بارشوں کی وجہ سے میچ کا انعقاد ناممکن ہوگیا، پول اے کے اس میچ میں دونوں ٹیموںکو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا، آسٹریلیا نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو مات دی تھی جبکہ بنگلادیش نے افغانستان کو ہرایا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.