21 فروری 2015
وقت اشاعت: 18:50
کالی آندھی چلی تو پاکستانی فیلڈرز کے ہاتھوں سے 6کیچ چھوٹ گئے
جیو نیوز - کرائسٹ چرچ.........کالی آندھی چلی تو پاکستانی فیلڈرز کے ہاتھوں سے 6کیچ چھوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز نے 310رنز بناڈالے۔ بڑا ہدف دیکھ کر بیٹسمینوں نے بھی ہاتھ پاؤں چھوڑ دیے۔ شان دار بیٹنگ کا لاجواب ورلڈ ریکارڈ سامنے آیا، ایک رن پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ 160پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔ ڈیڑھ سو رنز سے شکست کے بعد یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اگر بری کارکردگی کا ورلڈ کپ ہوتا تو ہمارا ہوتا۔ اس عبرتناک شکست پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر ٹیم اور بورڈ پر بُری طرح برس پڑے، راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ ٹیم میں آپریشن کی ضرورت ہے، مصباح خود غرض کپتان ہیں،انہیں پاکستان ٹیم پر رحم کرنا چاہیے۔