تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 فروری 2015
وقت اشاعت: 14:24

پاکستانی ٹیم سے زیادہ امیدیں وابستہ رکھنا درست نہیں، نجم سیٹھی

جیو نیوز - لاہور......... پاکستان کرکٹ بورڈ کےسابق چیرمین اورپی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی کاکہناہےکہ پاکستانی ٹیم سےبہت زیادہ امیدیں وابستہ رکھنا درست نہیں،فاسٹ باؤلر زیادہ تراَن فِٹ ہیں،بلےباز بھی زیادہ تجربہ کار نہیں،لیکن اسی ٹیم نے ٹی 20میچزبھی جتوائےہیں۔ لاہورمیں ادبی میلےکےتیسرےروزالحمرا ہال میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئےنجم سیٹھی نےکہاکہ ٹیم میں موجودکھلاڑیوں کے تجربے اور کارکردگی پر بھی نظر رکھنی چاہیئے، فاسٹ باؤلر زیادہ تر اَن فِٹ ہیں،بلےباز بھی زیادہ تجربہ کار نہیں،لیکن پھر بھی اسی ٹیم نے ٹی 20 جتوائے ہیں۔ نجم سیٹھی کاکہناتھا کہ کرکٹ ایسی گیم ہےجس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے،اس لئےہمیں امید رکھنی چاہیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.