24 فروری 2015
وقت اشاعت: 10:17
معین خان کےخلاف آسٹریلیا میں تحقیقات کا آغاز
جیو نیوز - لاہور......معین خان کسینویاترا کےقصور وار ہیں یا نہیں،آسٹریلیا میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے تحقیقات جلد مکمل کرنے ہدایات جاری کر دیں ،معین خان کیا کسینو کھانا کھانے گئے تھے انہوں نے کھانے کے لیئے بدنام زمانہ جگہ کا انتخاب ہی کیوں کیا؟ معین خان کے ساتھ کسینو میں اور کون کون تھا۔ وہ کسی منفی سرگرمی میں ملوث تو نہیں تھے۔ ان سب سوالوں کا جواب تلاش کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان جلد از جلد معاملے کا حل چاہتے ہیں اسی لیئے انہوں نے منیجر نوید اکرم چیمہ سےتحقیقات کرنے کے لیئے کہا ہے ۔ نوید اکرم چیمہ نے سیکورٹی منیجر کرنل ریٹائرڈ اعظم سے معاملے کی مکمل چھان بین کےلئے کہاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام یا زیادہ سے زیادہ کل تک معاملے کی تحقیقات کر لی جائیں گے۔چیف سلیکٹر کےکسنیو جانے کی خبروں کے باعث ملک کی بھی بدنامی ہو رہی ہے اس لیےپاکستان کرکٹ بورڈ پر معین خان کوواپس بلانے کے لیئے دباو بڑھتا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف میچ سے پہلے معین خان کو وطن واپس بلا لیا جاسکتاہے۔