تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 فروری 2015
وقت اشاعت: 11:22

سینیٹ قائمہ کمیٹی کی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں پر کڑی تنقید

جیو نیوز - اسلام آباد......سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں کرکٹ ٹیم اور بورڈ پر کڑی تنقید اور سنگین الزامات لگائے گئے ہیں ۔ چیئرمین کمیٹی کامل علی آغا نے کہا کہ بورڈ کے جس کونے میں دیکھو جواری بیٹھا ہے، ایک اور رکن نے کہا، دہشتگردی کے ساتھ کرکٹ گردی ہورہی ہے ، کھلاڑیوں کا فوجی ٹرائل کیا جائے ۔ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی اور کیسینو کے معاملے پر سینیٹ کی اطلاعات کمیٹی میں بات چھڑی تو سینیٹرز غصے کو قابو میں نہ رکھ سکے ۔پی پی کے سینیٹر عبدالقیوم سومرو نے تو جو زبان پر آیا کہہ دیا۔ وہ بولے بورڈ جواریوں کا اڈہ بن چکا، صرف یہی نہیں انہوں نے مسلسل شکست پر قومی ٹیم کے فوجی ٹرائل کا بھی مطالبہ کردیا اور کہا کہ سیاستدانوں کا ٹرائل ہوسکتا ہے تو کھلاڑیوں کا کیوں نہیں؟ ، چیئرمین کمیٹی سینٹر کامل علی آغانے بھی با ر بار امیدیں توڑنے پر ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے کہاکہ اللہ کرے کہہ کر تھک گئے ۔ اب تو خدا نخواستہ ہی ٹیم فائنل میں پہنچے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.