28 فروری 2015
وقت اشاعت: 6:47
نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 1وکٹ سے شکست دیدی
جیو نیوز - آکلینڈ ........ورلڈ کپ 2015کے گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیدی ہے۔آکلینڈ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 30کےا سکور پر فنچ 14رنز بناکر آوٹ ہوئےدوسری وکٹ 80پر شین واٹسن کی گری۔اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی یک بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے اور پوری ٹیم 151رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کی خاص بات نیوزی لینڈ کے بالر ٹرینٹ بولٹ کی شاندار بالنگ ،ولیم سن اور میک کالم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ رہی ۔