تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 فروری 2015
وقت اشاعت: 22:22

ورلڈ کپ : پاکستان کا مقابلہ آج زمبابوے سے ہوگا

جیو نیوز - برسبین.........کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا مقابلہ آج زمبابوے سے ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے کھیلا جائے گا۔پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا تیسرا اور اہم میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیل رہی ہے، گرین شرٹس کو فتح کی سخت ضرورت ہے ۔زمبابوے سے ہونے والا یہ مقابلہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس میچ میں پاکستانی ٹیم کو پچھلی ہار کو بھول کرزمبابوے کو ہرانا ہے اور پھر جیتتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ اعداد و شمار میں پاکستان کا پلہ زمبابوے پر بھاری ہے ، پاکستان نے 42 مقابلے جیتے ہیں جن میں سے زمبابو ے کو صرف 3 بار فتح ملی ہے،سب سے اہم بات یہ کہ ورلڈ کپ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کو اب تک زیر نہیں کرپائی ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ ذمے داری سے کھیلنا ہے اور سب کو اچھا پرفارم کرنا ہے۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی، کمبی نیشن بنانے میں مشکل کا سامنا تو ہے لیکن تمام کھلاڑی میچ جیتنے کے لیے پراُمید ہیں۔ ادھرسب کی نظر یں سرفراز اور یاسر شاہ پر ہیںکہ وہ ان ہوتے ہیں یا آؤٹ، جبکہ پوری پاکستانی قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے لیےساتھ ہیں اور ہر پاکستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار ہونے ،کوارٹر فائنل جیتنے اور اس سے بھی آگے بڑھتا ہوا دینے کامنتظر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.