1 مارچ 2015
وقت اشاعت: 6:11
ورلڈ کپ : سری لنکا نے انگلینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی
جیو نیوز - ویلنگٹن ......سری لنکا نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں 9وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے310کا ہدف دیاتھا ۔جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 48ویں اوور میں حاصل کرلیا ۔