تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:3

سائیکل ریس: دوسرے رائونڈ میں سلواکین ریسر کامیاب

جیو نیوز - والپریسو........چلی میں ناہموار راستوں، سیڑھیوں اور رکاوٹوں پر سائیکل دوڑانے کا مقابلہ کے دوسرے راؤنڈ میں بھی سلواکین ریسر نے میدان مارلیا۔ چلی کے شہر والپریسو میں ریڈ بل کی جانب سے ناہموار راستوں، سیڑھیوں اور رکاوٹوں پر سائیکل دوڑانے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوسرے راؤنڈ میں ایک بار پھر سلواکین بائیکر نے میدان مارلیا۔ سٹی ڈاؤن ہل ورلڈ ٹور کیلئے 13ممالک سے 43ایتھلیٹ میدان میں اُترے، جنہیں رکاوٹوں، ڈھلوانوں، اونچی نیچی سیڑھیوں، کئی فٹ اونچے ٹریکس سے بھرے 1اعشاریہ 7کلومیٹر طویل فاصلے کو تیز رفتاری سے طے کرنا تھا۔ اس موقع پر سلواکیہ کے فلپ پولک نے سائیکلنگ کا غیر معمولی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے یہ فاصلہ فقط 3منٹ اعشاریہ 3سیکنڈ میں طے کردکھایا اور پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی، جبکہ جمہوریہ چیک کے بائیکر دوسرے اور جرمنی کے تیسرے نمبر پر رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.