8 مارچ 2015
وقت اشاعت: 15:51
پاکستان ڈربی ریس سلیبریشن نے اپنے نام کر لی
جیو نیوز - لاہور........پاکستان ڈربی ریس 2015 سیلیبریشن نے اپنےنام کرلی،جبکہ نیشنل بریڈرز کپ میلسی نے جیت لیا۔ لاہور ریس کلب میں ایک ہزار میٹر سے 24 سو میٹر تک کی 12 گھڑ ریسیں ہوئیں۔ سب سے اہم اور سنسنی خیز پاکستان ڈربی ریس سیلیبریشن کے نام رہی ۔ دیگر ریسوں میں کیپٹن ٹیمپلر،کارتوس،سٹیانا پرنس،نوریگارڈز،اسلان،Another چانس نامی گھوڑے سر فہرست رہے۔ ریسوں کے لئے ملک بھر سے گھوڑے لائے گئے تھے۔