تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 مارچ 2015
وقت اشاعت: 6:54

ڈی ولیئرز کی وکٹ نے حوصلہ دیا ہے،سہیل خان

جیو نیوز - آکلینڈ........ فاسٹ بو لر سہیل خان کا کہنا ہے کہ ڈی ولیئرز کی وکٹ لینا اُن کے لئے حوصلے کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف 5 وکٹیں لینے کے عزم کا اظہار کیاہے ۔پاکستانی فاسٹ بولر سہیل خان نے جمہ کو اپنی سالگرہ منائی،لیکن سالگرہ کا اصل جشن،اگلے روز ساؤتھ افریقا سے میچ کے دوران اے بی ڈی ولیئرز کی اہم وکٹ لے کر منایا۔ایک بیان میں سہیل خان نے کہا کہ پاکستان کی جیت میں رکاوٹ بننے والے ڈی ولئیرز کی وکٹ لینے سے اُن کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔اس وکٹ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ان کاکہنا تھا کہ آئرلینڈ کے خلاف وہ 5 وکٹیں لینے کے لئے پرعزم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.